مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلی
سرینگر:
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دو مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع کے علاقے اوڑی میں فاروق احمد نامی نوجوان کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوان کے قبضے سے ایک پستول ،دو میگزین اور بیس رائونڈ برآمدکرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔
ادھر بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے آج شام اسی ضلع کے علاقے نوپورہ سوپور میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے تورنا اوڑی میں سڑک کے حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔