بھارت

بھارت :مغربی بنگال میں امتحانی سکینڈل کے خلاف احتجاج پر 10 مسلمان گرفتار

کولکتہ :بی جے پی کے زیر اقتدارریاست مغربی بنگال میں حکومت نے کولکتہ میں امتحانی اسیکنڈل کے خلاف جمعہ کے احتجاج کے دوران جھڑپوں کے بعد پہلی بار کالے قانون پبلک سیفٹی اینڈ کنٹرول آف اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز ایکٹ 2026کو، جسے عام طور پر گونڈا ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، لاگو کیا ہے اور پولیس نے 10 مسلمانوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گونڈا ایکٹ کے تحت لوگوں کوسماج دشمن قراردیکر ایک سال تک نظربند رکھا جاسکتا ہے ۔ اس کے آئینی جواز کو فی الحال کلکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ تشدد کے سلسلے میں سات ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں اندل سے حراست میں لیا گیا میٹیابروز کا رہائشی محمد افروز بھی شامل ہے۔ وزیر اعلی سویندو ادھیکاری نے اسمبلی میں ایک بیان میں کہاکہ ہم گونڈا ایکٹ کے تحت ایسی کارروائی کریں گے کہ یہ غنڈے اور ان کی آنے والی تین نسلیں بھی اسے یاد رکھیں گی۔کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی کولکتہ یونٹ کی حمایت سے بائیں بازو کی طلباءتنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی مارچ سیالدہ سے ڈورینا کراسنگ کی طرف روانہ ہوا۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کے ریاستی سکریٹری د یبانجن دے نے صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے احتجاج کو بدنام کرنے کے لیے احتجاج میں اپنے ایجنٹ شامل کئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کلکتہ پولیس نے پرامن مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور لاٹھیوں کااستعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کے کئی طلباءاور نوجوان کارکن زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھگوا لباس میں بی جے پی کارکنان فائر بریگیڈ کی گاڑی کے اوپر سے اور مولالی یووا کیندر سے پتھر پھینک رہے ہیں۔سی جے پی کی ترجمان رتنا سنگھ نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو نشانہ بنانا غیر قانونی اور انتہائی تشویشناک ہے۔حزب اختلاف کی جماعتوں اور شہری حقوق کی تنظیموں نے گونڈا ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے اختیارات سے قانون کے غلط استعمال کا خطرہ ہے اور اسے اختلاف رائے کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button