مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 1017 سیلاب زدہ مقامات کی نشاندہی
10 لاکھ سے ز ائد افرادخطرے سے دوچار

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرکاری اعداد و شمار سے ایسے 1,017 مقامات کی نشاندہی ہوئی ہے جہاں سیلاب آنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے اوران علاقوں میں مقیم 10 لاکھ سے زائدافراد خطرے سے دوچار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں 654 گاﺅںغیر محفوظ قراردیے گئے ہیں جہاں تقریباً 7.22 لاکھ افراد خطرے سے دوچار ہے۔ باقی 363 خطرناک مقامات جموں خطے کے 10 اضلاع میں پائے جاتے ہیں۔حکام کی طرف سے تیاری کے دعوو¿ں کے باوجود ان علاقوں کے رہائشی سیلاب سے بچاو¿ کے واضح اقدامات کے فقدان کی شکایت کرتے ہیں۔حکام پشتوں کو مضبوط کرنے، آبی ذخائرکی صفائی کرنے اور خطرے سے دوچار لوگوں کے لیے بروقت امداد کو یقینی بنانے کے حوالے سے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔








