سانبہ اور راجوری اضلاع میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے سانبہ اور راجوری اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری فورسز ،پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ضلع سانبہ کے علاقے نند پور اور ضلع راجوری میں نوشہرہ کے علاقے ترکنڈی ساج میں کنٹرول لائن کے قریب تلاشی کی کارروائیاں کیں۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ فوجیوں نے رات کے وقت مشتبہ ڈرونز کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد کارروائیاں شروع کیں۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں اضلاع میں فوجی آپریشن جاری تھے۔تازہ ترین کارروائیاں مقبوضہ جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد کی گئیںجہاں گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی فورسز نے اپنی سرگرمیاں تیز کردیں۔ مسلسل فوجی سرگرمیوں سے مقامی باشندوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں جنہیں اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور علاقے میںفوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔





