بھارت

بھارت : اتر پردیش میں پاکستانی ساختہ پنکھا لگانے پر مدرسہ سیل کردیا گیا

لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کشی نگرمیں پولیس نے پاکستانی ساختہ پنکھا لگانے پر مدرسے کو سیل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشی نگرکا ایک نوجوان دبئی میں ملازمت کرتا ہے جس نے یہ پنکھا وہاں سے اپنے گھر بھیجا اور بعد میں گھر والوں نے وہ پنکھا مدرسے کو عطیہ کردیا۔پنکھا خراب ہونےپر جب ٹھیک کرنے کے لئے الیکٹریشن کے پاس پہنچا تو اس نے” میڈ ان پاکستان “کا ٹیگ دیکھا اور پولیس کو اطلاع کردی ۔پولیس نے آکر مدرسے کو ہی سیل کردیا ۔ اس واقعے سے ایک بارپھربھارت میں نام نہاد آزادی کی قلعی کھل گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button