مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور : 24سالہ نوجوان اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک 24سالہ نوجوان اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شادی شدہ نوجوان سوپور کے علاقے ہردوشیوا میں گھر میں مردہ پایا گیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم سمیت دیگر طبی کارروائی کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ گزشتہ 12 دنوں میں سوپور میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔کچھ روز قبل سوپور کے علاقے ڈنگر پورہ کا ایک 22 سالہ نوجوان مردہ پایا گیا تھا۔







