مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: لوگوں سے شہید شہریوں کی جمعہ کو غائبانہ نماز جناز ہ ادا کرنے کی اپیل

سرینگر17 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے چار شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں اور اس بہیمانہ واقعے کے خلاف جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد پر امن مظاہرے کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں لوگوں سے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ انہوں نے تارکین وطن کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے خلاف پوری دنیا میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے اپنا بھرپور احتجاج درج کرائیں۔ترجمان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حیدر پورہ میں شہریوں کے بہیمانہ قتل کی بین الاقوامی فوجداری عدالت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں شہریوں کے قتل اور علاقے میں بھارتی فورسز کے بدترین جنگی جرائم کا نوٹس لیں۔
کل جماعتی حریت کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کی قراردادوںکے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں تاکہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی روکی جاسکے۔
دریں اثنا مقبوضہ جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حیدر پورہ میں معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف جمعہ کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کریں۔ یہ پوسٹر جموں و کشمیر جسٹس لیگ، جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس انی شیٹو، کشمیر حریت فورم اور کشمیر ریزسٹنس موومنٹ کی طرف سے چسپاں کیے گئے ہیں۔ادھرجموں و کشمیر پیپلز لیگ کے نائب چیئرمین سید اعجاز رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کے عوام سے شہریوں کی قتل کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button