مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:عوامی مجلس عمل کی طرف سے سات سالہ بچے کے قتل کی مذمت


سرینگر10مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل نے ضلع کپواڑہ میں سات سالہ بچے طالب حسین کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
15فروری کو ضلع کپواڑہ کے گائوں آئورہ سے لاپتہ ہونے والے طالب حسین کی لاش منگل کو قریبی جنگلات سے ملی تھی ۔ عوامی مجلس عمل نے ایک بیان میں پارٹی قیادت خصوصا غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر جیسی صوفیوں اور بزرگوں کی سرزمین پر ایسے شرمناک اور غیر انسانی واقعات کا رونما ہونا نہ صرف انتہائی تکلیف دہ بلکہ ایک المیہ ہے ۔عوامی مجلس عمل نے معصوم بچے کے قتل میں ملوث مجرموں کی گرفتاری اورانہیں قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button