مقبوضہ جموں و کشمیر

بنگلورومیں دھماکہ تین افراد ہلاک

بنگلورو23ستمبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں زبردست دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلور وشہر کے علاقے تارا گپت میں آر کے مارکیٹ میں ایک پنکچر کی دکان کے ساتھ ٹرانسپورٹ گودام میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ڈی سی پی سائوتھ بنگلورو ہریش پانڈے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گودام میں موجود کسی کیمیکل کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ لاشیں کئی میٹر کے فاصلے تک اڑ گئی اور وہ ناقابل شناخت ہیں۔ دھماکے سے وہاں موجود دس گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button