چندی گڑھ میں ملازمین اور پنشنرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج
پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال

چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز نے اپنے مطالبات کے حق میں چندی گڑھ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین جب گرین مارکیٹ سے پنجاب اسمبلی کی جانب مارچ کر رہے تھے تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔مظاہرین پولیس کی کارروائی کے باوجود اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے رہے اور نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا۔پنجاب ملازم اور پنشنر سانجھا فرنٹ اور سانجھا ملازم منچ کے عہدیداران نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کی ملازمین اور پنشنرز کے حوالے سے پالیسی واضح نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ملازمین اور پنشنرز سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی ہے ، جس کے باعث انہیں حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنا پڑا ۔مظاہرین نے کہا کہ یہ ریلی محض ایک اجتماع نہیں بلکہ اپنے حقوق، عزت نفس اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ان کے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔






