نئی دلی :مودی حکومت نے 41لوگوں کی زندگیاں بچانے والے وکیل حسن کے گھر پر بلڈوزر چلادیا
نئی دلی :بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں مودی کی فسطائی حکومت کی ایما پر دلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ سال نومبر میں اترکاشی کے سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41مزدوروں کی زندگیاں بچانے والے ریٹ ہول مائنر وکیل حسن کے گھر کو بلڈوزر سے مہندم کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تجاوزات ہٹانے کے نام پر نئی دلی کے علاقے کھجوری خاص میں گزشتہ سال نومبر میں سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41مزدوروں کی زندگیاں بچانے والے ریٹ ہول مائنر وکیل حسن کے گھر کو منہدم کر دیا ہے ۔ وکیل حسن پیشے کے اعتبار سے ریٹ ہول مائنر)کوئلا نکلالنے کیلئے سرنگیں بناتے )ہیںاورگزشتہ سال سلکیار سرنگ سے 41کارکنوںکو زندہ بچانے میں انکی ٹیم نے اہم کردار ادا کیاتھا۔وکیل احسن ور انکی اہلیہ اپنی رہائش گاہ پر موجودنہیں تھے جب ڈی ڈی اے کے اہلکاروںنے انکا گھر بلڈوزکردیا ۔ انکی بیٹی علیزہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈی ڈی اے کے اہلکاروں نے دروازے پر دستک دینے کے بعد زبردستی گھر میں گھس کر اسکے بھائی پر تشدد کیا اور اسے ساتھ لے گئے۔ پڑوسیوں کی طرف سے روکنے پر انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔وکیل حسن نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے سلکیارا ٹنل میں 41لوگوں کی زندگیاں بچائیں تاہم بدلے میں حکومت نے ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ڈی ڈی اے نے بغیر کسی نوٹس کے ان کے گھر پر بلڈوزر چلادیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے انکے بچوںکو بے گھر کر کے ان سے اس نیکی کا بدلہ لیاہے ۔ وکیل حسن کی بیوی شبانہ نے بتایا کہ مودی حکومت نے انہیں مسلمان ہونے کی سزا دی ہے ۔
ادھر کانگریس پارٹی سمیت حزب اختلاف کی تنظیمیں وکیل حسن کے گھر پر بلڈوزر چلانے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کر رہی ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے وکیل حسن کے گھر پر بلڈور چلانے پر بھارتیہ جنتاپارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ غریبوں کو اذیت دینا اور ان کی تذلیل کرنا ہی بی جے پی کاایجنڈا ہے ۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہاکہ مودی حکومت کو وکیل حسن کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جانا چاہیے تھاتاہم اسکے گھر کو بلڈوز کردیاگیا ہے ۔