بھارت

بھارتی حکومت نے سکھس فار جسٹس پر پابندی میں 5سال کی توسیع کردی

download (13)نئی دلی: بھارتی حکومت نے امریکہ میں قائم سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھس فار جسٹس پر پابندی میںمزید پانچ سال کی توسیع کردی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت سکھس فار جسٹس پر پابندی میں توسیع کی ہے اور کہاہے کہ تنظیم بھارت مخالف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے جو بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے ۔ بھارتی حکومت متعدد دفعات کے تحت سکھ فار جسٹس پرپابندی میں 10جولائی سے مزید 5سال کی توسیع کر دی ہے ۔ بھارتی حکومت نے سب سے پہلے 2019میں سکھس فار جسٹس پر 5سال کیلئے پابندی عائد کی تھی جس میں اب مزید توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button