مقبوضہ جموں و کشمیر

”این آئی اے “عدالت نے آزادی پسند کشمیری کو 14برس قید کی سزا سنائی

 

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے ایک آزادی پسند کشمیر ی کو 14برس قید کی سزاسنائی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی پونچھ میں قائم خصوصی عدالت نے 2012سے قید نثار احمد کالس نامی کشمیری کو 14برس قید کی سزا سنائی ۔ ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے رہائشی نثار احمد کو یہ سزا ایک عسکری گروپ کے ساتھ وابستہ ہونے اور بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت سنائی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button