مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر بی جے پی کو جواب دینا ہوگا: تنویر صادق

سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے اور چیف ترجمان تنویر صادق نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہبی جےپی کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر کانوں دینا ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنویر صادق نے کشمیریوں کی آئینی حقوق سے محرومی پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے "ڈرامے اور ناٹک” کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا، "دو سال گزرنے کے بعد بھی ایک سادہ سوال باقی ہے: ریاستی حیثیت کہاں ہے؟ انہوں نے کہا بی جے پی نے کشمیریوں سےحلوہ بندی، انتخابات اور پھر ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ انتخابات تو ہوگئے، لیکن ریاستی حیثیت ابھی تک بحال نہیں ہوئی۔تنویرصادق نے سوال کیا کہ کشمیر سے متعلق ریزرویشن کے معاملات پر فائلیں اور فیصلے کیوں التوا کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام نعرے نہیں، اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔ وہ ریاستی حیثیت کی بحالی، اپنے آئینی وقار کے احترام اور اپنی سیاسی آواز کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ تنویرصادق نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں سیاسی بیانات سے مطمئن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس سمیت متعدد کشمیری سیاسی جماعتیں ریاستی حیثیت کی بحالی کو اپنا اولین ایجنڈا قرار دیتی ہیں جبکہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی واضح ٹائم لائن فراہم نہیں کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button