مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کیخلاف جرائم پر بھارت پر مقدمہ چلائے،شبیر شاہ

 

سرینگر 28مارچ(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ قتل عام اور جبری گرفتاریوںسمیت انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کے خلاف مقدمہ چلائے۔
شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کے امن پسند عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھار ت سے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں جس پر انہیں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین کو تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ شبیر شاہ نے جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نصیب ہوا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ رمضان کا مہینہ جہاں اللہ تعالی سے اپنے غلطیوں اور گناہوں سے بخشش مانگنے کا مہینہ ہے وہی شہدا کے ورثا اور پسماندگان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کے اظہارکا مہینہ بھی ہے۔کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینئر حریت نے کہا کہ انہوں نے اپنے مادر وطن کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button