بھارت
بھارت :مغربی بنگال میں ہندو انتہاپسندوں نے دو مسلمانوں کو قتل، تین کو زخمی کر دیا
کولکتہ:بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں کے ایک ہجوم نے دو مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل جبکہ تین دیگر کو زخمی کر دیا۔
ضلع دارجلنگ کے علاقے مٹی گارا-باگڈوگرا میں بالاسن دریا کے قریب تاراباری گاوں کے نزدیک ہندو انتہا پسندوںنے پانچ افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو مسلمان نوجوان جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
مقتولین کی شناخت شاہد اختر اور سجاد محمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حملے میں امیر ستار، اکرم خان اور عارف خان زخمی ہوئے۔
پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق یہ افراد ایک پک اَپ وین اور ایک کار میں سفر کر رہے تھے کہ مٹی گارا-باگڈوگرا سرحد کے قریب گاوں والوں کو ان کی موجودگی پر شبہ ہوا۔پولیس نے بتایا کہ ہجوم نے ان پر حملہ کیا، ان کی پک اَپ وین کو آگ لگا دی اور ان کی کار کو بری طرح نقصان پہنچایا۔






