پاکستان

بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش

نئی دہلی:بھارتی فوج کی چنار کور نے 29 ستمبر کو نام نہاد آپریشن میں ایک پاکستانی فوجی کو بطور دہشتگرد مارنے کا مضحکہ خیز اور گمراہ کن دعویٰ کیا ۔
30ستمبر کو بھارتی نشریاتی ادارے ”اے این آئی“ سمیت دیگر گودی میڈیا نے ایس ایس جی کمانڈو محمد آصف کی تصویر، شناخت اور فوجی پروفائل کا خوب ڈھنڈورا پیٹا۔یکم اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے حوالدار (ر) محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر کے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کر دیا۔
اپنی تاریخی ہزیمت پر پردہ ڈالنے کے لئے گودی میڈیا نے مضحکہ خیز انداز میں ”میں نا مانوں“ کا پرچار شروع کر دیا۔بھارتی جریدے ”انڈیا ٹوڈے“نے اپنی ایک رپورٹ میں بیانیہ بنایا کہ حوالدار آصف کی شخصی تفصیلات اور شکل تو میچ کر گئیں لیکن اب اس کا ڈی این اے بھی میچ کر کے دکھائیں۔ جعلی مقابلے کی گمشدہ لاش جوبھارتی فوج کی چنار کور کے پاس ہے ، اس گمنام لاش کا فورینزک اور ڈی این اے پاکستان سے طلب کرناگودی میڈیا کانہایت احمقانہ مطالبہہے۔
حوالدار آصف کی تصاویر اور شاختی کارڈ کو ثبوت بنا کرجھوٹے دعوے بھارتی میڈیا اور اداروں نے کیے اورپاکستان نے صرف حقیقت بتائی۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے حقیقت پر مبنی بیانیے کو بین الاقوامی میڈیا میں خوب پذیرائی ملی اوربھارت کو ایک بارپھر بین الاقوامی سطح پر ہزیمت اٹھانی پڑی ۔ بھارت اس ہزیمت کو چھپانے کے لئے اب احمقانہ حرکتیں کرنے لگا ہے جس سے اس کی ساکھ مزید متاثر ہورہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button