مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھمپور: نگروٹہ کے مکینوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع ادھمپور کے علاقے نگروٹہ وارڈ نمبر 21 کے مکینوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مکینوں کو چار سے پانچ دن کے وقفے کے بعد صرف آدھے گھنٹے کے لیے پانی مہیا کیا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پانی کی ناکافی سپلائی کیوجہ سے وارڈ کے مکین سخت مسائل سے دوچار ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ وہ پانی کے مقررہ چارجز باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، اس کے باوجود انہیں باقاعدگی سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا۔ ناقص سپلائی کی وجہ سے وہ ہر ماہ بھاری اخراجات ادا کرکے پرائیویٹ واٹر ٹینکرز لینے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے خاندانوں پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں تاکہ انہیں پانی کی باقاعدہ اور مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button