پاکستان

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میںعظیم قربانیاںدے رہاہے

مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار

  • دہشت گردی بنی نوع انسان کو درپیش سب سے سنگین مسئلہ ، وزیر اعظم

اسلام آباد : آج جب "دہشت گردی کے متاثرین کو یاد اورانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا عالمی دن” منایا جارہا ہے ، پاکستان بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا شکار ہے اور اس عفریت کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دے رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اب تک 90ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دے چکا ہے۔ اعداد و شمار کے مطاق ملک کو اس جنگ میں 150 بلین امریکی ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔دہشت گردی اب کثیر جہتی شکل اختیار کر چکی ہے جس میں دہشت گرد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور سائبر اسپیس کو استعمال کرتے ہیں۔دہشت گرد عبادت گاہوں ، بچوں، خواتین اور سیکورٹی اہلکاروں کو بلا تفریق نشانہ بناتے ہیں۔ان چیلنجوں کے باوجود، پاکستان اپنے عزم میں ڈٹا ہوا ہے اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم میں اٹل ہے۔پاکستان آج کے روز بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے اپنے کشمیری بھائیوں کے عزم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہیں بڑے پیمانے پربھارتی ریاستی دہشت کا سامنا ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے لوگ حق خود ارادیت کے اپنے مطالبے پر پرعزم ہیں۔فلسطین کے لوگ خاص طور پر بچے، خواتین اور بوڑھے بھی ناقابل بیان مظالم اور بنیادی حق خود ارادیت سے انکار کا شکار ہیں۔پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین کی بلا تفریق مدد کرے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی بنی نوع انسان کو درپیش سب سے سنگین مسئلہ ہے،دہشت گردی کے واقعات میں تمام جاں بحق افراد، شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی صرف قیمتی جانوں تک محدود نہیں بلکہ ہم نے اس کی خاطر خواہ معاشی اور سماجی قیمت بھی ادا کی ہے،دہشت گردی نے ہمارے شہریوں کی معاشی آسودگی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مسائل سے دوچار کیا ہے،عالمی برادری کی طرف سے دہشت گردی کی بلا مشروط مذمت اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے موثر باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ پاکستان آج دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دہشت گردی کے متاثرین کی یاد میں مختص دن پر تمام متاثرین سے بھر پور انداز میں پر خلوص اظہار یکجہتی اور خراج عقیدت پیش کرتا ہیانہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانی صرف قیمتی جانوں تک محدود نہیں بلکہ ہم نے اس کی خاطر خواہ معاشی اور سماجی قیمت بھی ادا کی ہے، دہشت گردی نے ہمارے شہریوں کی معاشی آسودگی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مسائل سے دوچار کیا ہے، اپنے بھرپور قومی عزم کے ساتھ پاکستان اس برائی کے مکمل خاتمے تک اس جدو جہد کو جاری رکھے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے دن میں عالمی، قومی، اجتماعی اور انفرادی سطح پر تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مثبت انسانی اقدار اور بین الاقومی قوانین کی بالادستی کو عملی طور پر تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی، تخریب کاری اور منفی رحجانات کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button