مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں :سپیشل پولیس افسر حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک
جموں 03 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموںخطے کے ضلع پونچھ میں ایک اسپیشل پولیس آفسر (ایس پی او) حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ایس پی او Parem Parkeshنے شیو گی مندر کنیاں میں دوران ڈیوٹی سینے میں درد کی شکایت کی۔انہیں فوری طور پر پونچھ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاںڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔