مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری صحافی نثار احمد ٹھوکر کی والدہ کا انتقال ، حریت رہنمائوں کا اظہار تعزیت

 

سرینگر20فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی نثار احمد ٹھوکر کی والدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال کرگئیں۔
مرحومہ کی عمر تقریبا 72 سال تھی۔ ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نثار احمد ٹھوکر کا تعلق ضلع شوپیان کے علاقے چکورہ سے ہے ۔ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے مہاجرت کی زندگی گزار رہے ہیں اور آج کل راولپنڈی میں مقیم ہیں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور دیگر حریت رہنمائوں نے نثار احمد ٹھوکر سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔ حریت رہنما فردوس احمد شاہ نے بھی نثار احمد ٹھوکر سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button