بھارت

منی پور:خواتین کی مشعل بردار ریلی ِ، مردم شماری سے قبل” این آر سی” کے نفاذ کا مطالبہ ا

مپھال : شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال میں سینکڑوں خواتین نے مردم شماری کے عمل سے قبل نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی )کے نفاذ اور اسے اپ ڈیٹ کرنے کے اپنے مطالبے پر زور دینے کے لیے ایک بڑی مشعل ریلی نکالی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین کا موقف ہے کہ مردم شماری سے پہلے ریاست میں این آر سی نافذ کیا جائے اور باہر سے آنے والے افراد کی شناخت کی جائے۔ مظاہرین کی طرف سے ریاست میں بے گھر ہونے والے افراد کی گھروں کو واپسی تک مردم شماری کی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔مظاہرین نے سیاسی رہنماں کی جانب سے اس معاملے پر غفلت اور تاخیر کے خلاف نعرے بازی کی۔
یاد رہے کہ ریاست منی پور میں مئی 2023سے جاری شدید کشیدگی کے باعث اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button