بھارت

بھارت :آندھراپردیش میں شمالی مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک

آندھرادیش:بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں زیر تعلیم شمال مشرقی ریاستوں کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے میں ایک تنازعے کے بعد پولیس نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس کے اسکول آ نرسنگ میں شمالی مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے موبائل فون چوری ہونے کے بعد مقامی طلباءکے ساتھ تنازعہ پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی اوربات پولیس کی مداخلت تک پہنچ گئی۔ شمالی مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبا ءکا کہنا ہے کہ پولیس تنازعے کے دوران غیر جابنداری کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔طلباءتنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے موبائل فون چوری اور جھڑپ کے دوران پولیس کے طرز عمل کی منصفانہ اور غیر دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم غیر جانب دار پولیسنگ اور تمام طالب علموں کے لیے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button