مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد قابل اعتماد تخفیف اسلحہ کے دعوے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد 28 جنوری (کے ایم ایس) پاکستان نے نام نہاد قابل اعتماد تخفیف اسلحہ کے ریکارڈ کے بھارتی دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی صرف جنوبی ایشیا میں جوہری پھیلاو¿ کا ذمہ دار ہے جس سے خطے اور اس سے باہر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشن میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری محمد عمر نے تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کو بتایا کہ بھارت نے 1974 میں اپنا پہلا جوہری تجربہ اور پھر 1998 میں اضافی تجربات کر کے عدم پھیلاو¿ کے اصولوں کو شدید دھچکا پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے اور اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درجن سے زائد قراردادوں کو کبھی قبول یا نافذ نہیں کیا۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت نے اپنے مجرمانہ انسانی حقوق کے ریکارڈ سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ڈس انفارمیشن مہم شروع کر رکھی ہے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ آزاد عالمی مبصرین اور اداروں نے بھارت اور اسکے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button