مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ میں دریائے جہلم سے کشمیری لڑکے کی لاش برآمد

body

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم سے ایک کشمیری لڑکے کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بارہمولہ کا رہائشی حازم نثار بدھ کے رو ز دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس کی لاش آج جمعہ کو دریاسے برآمد ہوئی ہے ۔ لڑکے کے ڈوبنے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے اس کی تلاش شروع کر دی تھی ۔تاہم اسکی لاش جمعہ کے روز دریاسے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button