مقبوضہ جموں و کشمیر

شمیم شال کو یورپین انٹرنیشنل ویمنز لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازاگیا

 

 

برسلز04 ستمبر (کے ایم ایس)کشمیری خاتون حریت رہنما شمیم شال کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر فورم انٹرنیشنل ڈو لیڈر شپ فیمنین نے برسلز میں منعقدہ ایک تقریب میں یورپین انٹرنیشنل ویمنز لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطا بق یورپین انٹرنیشنل ویمنزلیڈر شپ ایوارڈ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سات خواتین کو انسانی حقوق کے لیے ان کی شاندار اور غیر معمولی خدمات پر دیا گیا۔ شمیم شال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایوارڈ کے لیے میرا انتخاب بھارت کے قبضے میں پھنسے کشمیری عوام خاص کر خواتین کو درپیش مشکلات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آسیہ اندرابی ، آسیہ جیلانی ، خدیجہ میر اور ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس ایپئرڈ پرسنز (اے پی ڈی پی) کی صدر پروینہ آہنگر جیسی بہادر سیاسی اور انسانی حقوق کی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کارکنوں کی کوششوں کی وجہ سے ہی کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری جیسے واقعے کو دستاویزی شکل دی گئی۔شمیم شال نے اقوام متحدہ میں پلیٹ فارم مہیا کرنے پر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ویمنز یو این رپورٹ نیٹ ورک( WUNRN ) کی لوئس ہارمن، بیرسٹر مارگریٹ اوون اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام دنیا بھر میں پروگراموں کے انعقاد میں ان کے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے حوصلہ افزائی کرنے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سابق کمشنر میری رابنسن کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ شمیم شال نے اقوام متحدہ میں پلیٹ فارم مہیا کرنے اور بھرپور تعاون کرنے پر بیرسٹر عبدالمجید ترمبو اورنذیر احمد شال کے ساتھ ساتھ اپنی سرپرست اورکشمیر تحریک خواتین کی رہنما انجم زمرود ہ حبیب کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button