مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ کابھارتی حکومت سے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

farooq abdullahجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دفعہ370کی منسوخی سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں خراب حکمرانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے ان دعوئوں کی تحقیقات کے لئے ایک غیر جانبدار کمیشن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیاکہ علاقائی جماعتوں نے جموں و کشمیر کو پسماندگی اور انارکی کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے نتائج کو عام کیا جانا چاہیے تاکہ دفعہ370کی منسوخی سے قبل علاقے کی صورتحال کے بارے میں شکوک و شہبات کو دور کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button