بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے 2.34 لاکھ نئے کیسز رپورٹ، 893 اموات

نئی دہلی 30 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے2,34,281 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں وبا سے متاثرہ افرد کی مجموعی تعداد بڑھ کرچار کروڑدس لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 893 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 494,091 تک پہنچ گئی ہے۔بھارت کی وزارت صحت نے کہا کہ فعال کیسزمیں 119,396 کی کمی ہو کر 1,884,937 تک پہنچ گئی ہے جو مجموعی تعداد کا 4.59 فیصد ہیں۔وزارت صحت کے مطابق مثبت کیسز کی یومیہ شرح 14.50 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار شرح 16.40 فیصد ہے۔اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,8713,494 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔اتوارکو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,1,092,522 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button