اسلام آباد: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عباس جیلانی نے اسلام آباد میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، تاہم بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں 5 اگست 2019 …
تفصیل۔۔۔نگران وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، جلیل عباس جیلانی
اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے دورہ امریکہ کے دوران عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ،صدر عارف علوی
اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی اور برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت میں اقلیتوں پر ظلم وتشدد پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف …
تفصیل۔۔۔بھارت میں حکومتی سرپرستی میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، خلیل جارج
اسلام آباد :پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان بھارت سے کہیں بہتر ہے کیونکہ بھارت میں مذہبی اقلیتی برادریوں پر حملے ہو رہے ہیں اور ریاست انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں براہ راست ملوث ہے۔ . کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خلیل جارج نے پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔سکھ کارکنوں کا قتل مودی حکومت میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے: نگراںوزیر اعظم
اسلام آباد:پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سکھ کارکنوں کا قتل نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی سرپرستی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، خاص طور …
تفصیل۔۔۔کشمیر اور فلسطین ترقی یافتہ دنیا کے ظالمانہ استحصال کی واضح مثالیں ہیں: جمال شاہ
اسلام آباد27ستمبر(کے ایم ایس) پاکستان کے نگراں وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین ترقی یافتہ دنیا کے ظالمانہ استحصال کی دو روشن مثالیں ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمال شاہ نے دوحہ میں اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (ICESCO) کے زیر اہتمام وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کے طور پر کشمیری اور …
تفصیل۔۔۔بھارت مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل کرے،نگران وزیراعظم
لندن26ستمبر (کے ایم ایس) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے لندن میں غیر ملکی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاکہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کو بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔بھارت …
تفصیل۔۔۔بھارتی مظالم کا شکار مسلم باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے ، پناہ کی درخواست
کراچی: بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے اور انہوں نے پاکستان میں پناہ کی درخواست دی ہے۔ 70 سالہ محمد حسنین اور ان کے31سالہ بیٹا اسحاق امیرکابھارتی دارلحکومت نئی دلی سے تعلق ہے ۔متاثرہ بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ دہلی جعفرآباد میں ہندو دہشت گردوں نے کئی دفعہ انہیں وحشیانہ مظالمکا نشانہ بنایا، پاکستان آنے کیلئے وہ نئی دلی …
تفصیل۔۔۔پی سی بی کے احتجاج کے بعد بھارت نے قومی اسکواڈ کو ویزے جاری کر دئے
اسلام آباد : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزوں کے اجرا کا معاملہ حل ہوگیاہے ۔ پاکستان اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ بھارت نے قومی ٹیم کو ویزے پاکستان کرکٹ بورڈکی طرف سے یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے اٹھانے کے بعد جاری کئے ہیں ۔ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کی طرف …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ مشعال ملک نے پیر کوبھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے اورعالمی برادری …
تفصیل۔۔۔