پاکستان

بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آبادہ:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا، عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر عمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کا پرامن حل واضح کیا گیا ہے ، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے غیر قانونی اقدام کیا گیا تاہم پاکستان یو این چارٹر پر عمل کے لیے پرعزم ہے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔ نائب وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے تاریخی "سندھ طاس معاہدے” کو یکطرفہ طور پر معطل کیا گیا ہے، جو سراسر غیر قانونی اقدام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنا اور اس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا بھارت کی بنیادی بین الاقوامی ذمہ داری ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button