مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: پرانا گولہ پھٹنے سے شہری جاں بحق

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک پرانا گولہ پھٹنے سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گلمرگ کے علاقے سملی والی ڈھوک میں آشا پوسٹ کے قریب ایک پرانا گولہ جو پھٹا نہیں تھا،اچانک پھٹنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت زبیر احمد بجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب متاثرہ شخص گولے کے ساتھ ٹکراگیا۔ افسر نے بتایا کہ دھماکہ خیز موادکی اصل نوعیت اور دھماکے کی وجہ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئیہے۔





