مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمرفاروق کا اخلاقی، روحانی اور سماجی اقدار کے احیاءپر زور

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اخلاقی، روحانی اور سماجی اقدار کے احیاءپر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کا پیغام اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ایک منصفانہ اور ہمدرد معاشرے کی تعمیر کے لیے مشعل راہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے یوم عاشورہ کے موقع پر سرینگر کے علاقے نروارہ میں آستانہ عالیہ علم صاحب میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن اسلامی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اورخود احتسابی، شکرگزاری، توبہ اور تجدید ایمان کا ایک اہم موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پیغمبر اسلام ﷺکے پیارے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ کربلا محض تاریخ کا المناک واقعہ نہیں بلکہ حق، انصاف، صبر، قربانی اور ظلم کے سامنے ثابت قدم رہنے کا ایک سبق ہے۔عصری معاشرے میں عاشورہ کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے میرواعظ نے بڑھتی ہوئی مادہ پرستی اور اخلاقی اور روحانی اقدار کے زوال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو صرف دولت، آسائشوںیا ظاہری کامیابی سے نہیں بلکہ سچائی، دیانت، ہمدردی، عاجزی، خاندانی اقدار، غریبوں کی دیکھ بھال اور اللہ کے خوف سے پرکھا جانا چاہیے۔میرواعظ نے لوگوں خاص طور پر نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ایمان، کردار، خدمت، سادگی اور ذمہ داری کی اقدار کے ساتھ دوبارہ جڑ جائیں کیونکہ یہ اصول ہی ایک انسانی اور اصولی معاشرے کی تعمیر میں مدد کر سکتے ہیں۔تقریب میں خواتین سمیت عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کا ااختتام امن، اتحاد، مغفرت، امت مسلمہ کی بھلائی اور مشکلات کا شکار لوگوں کے لیے راحت کی دعا کے ساتھ ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button