بھارت

”بی جے پی “سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک گینگ ہے، اکھلیش یادو

لکھنو:بھارت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ ایک گینگ ہے جس کی سیاست مکاری اور عیاری پر مبنی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے پارٹی دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ واریت اور نفرت کی علم بردار ہے جس نے اقتداد کے غلط استعمال کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے ملک کا جمہوری نظام متاثر ہو رہا ہے اور نئی نسل اندھیرے میں دھنستی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک ترقی پسند معاشرے میں منافقت اور توہم پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ملک میں موجود حکومت کی وجہ سے بھارت ایک غلط سمت کی طرف جا رہا ہے ، تعلیم کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے اور بدعنوانی عروج پر ہے ۔
انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی سراسر گمراہ کن اور خوفناک ہے ، اس حکومت نے پوری معیشت غیر ملکیوں کے حوالے کر دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی منڈیوں اور زمین پر بیرونی طاقتوں کی نظر ہے۔
اکھلیش یادوجو اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ بھی رہے ہیں، نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے معاشرے کے ہر طبقے کو مایوس کیا ہے اور دانشوروں سمیت تمام طبقات شدید ناامیدی کا شکار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button