مقبوضہ جموں و کشمیر: بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی، پولیس ہیڈ کانسٹیبل دورانِ ڈیوٹی ہلاک
جموں:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو الگ واقعات میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی جبکہ ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل دوران آپریشن ہلاک ہو گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں ضلع کے علاقے آرنیا میں واقع نیکووال بارڈر کیمپ میں بی ایس ایف کے 22سالہ کانسٹیبل دیوا نند مانجھی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ایک اور واقعے میں ضلع رام بن کے علاقے بٹوت میں بگو نالہ کے مقام پر تلاشی کی کارروائی کے دوران پولیس ہیڈ کانسٹیبل راکیش کمار اچانک گر کر ہلاک ہو گیا ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز اہلکاروں کو طویل ڈیوٹی، مسلسل آپریشنز، آرام اور چھٹیوں کی کمی سمیت مختلف دبا ئوکا سامنا رہتا ہے،جس کے باعث ان میں خودکشیوں کا رحجان تیزی سے بڑھ رہاہے۔ سینئر افسران کے مبینہ ناروا سلوک اور نفسیاتی دبا ئوکو بھی خودکشیوں کے واقعات سے جوڑا جاتا رہا ہے۔KMS-07/Y









