مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : شراب کی دکان کھولنے کے بھارتی انتظامیہ کے اقدام کے خلاف مظاہرہ

سری نگر،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگرمیں لوگوں نے شراب کی دکان کھولنے کے خلاف پر امن احتجاج کیا اور بھارتی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ اس اقدام سے باز رہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مظاہرہ شہر کے علاقے پانتھا چوک میں کیا گیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکے علاقے میں مساجد سمیت متعدد مذہبی ادارے موجود ہیں، شراب کی دکان کھولنے سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے اور علاقے کی سماجی اور مذہبی اقدار کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے مقبوضہ علاقے کی نیشنل کانفرنس حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے ۔
مسلم اکثریتی کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنا ، علاقے کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو ختم کرنا، مقامی مسلم آبادی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور کشمیر کے سماجی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار سے مطابقت نہ رکھنے والی سرگرمیوں کو فروغ دینے بھارتی پالیسی کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button