مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی فورسز کا تجارتی مرکز لالچوک میں تلاشی آپریشن، ہوٹلوں ، گیسٹ ہاﺅسز پر چھاپے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سری نگر کے معروف تجارتی مرکز لال چوک میں تلاشی آپریشن کیا اور ہوٹلوں اور گیسٹ ہاﺅسز پر چھاپے مارے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور دیگر فورسز نے لال چوک کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔ فورسز اہلکاروں نے ہوٹلوں کی تلاشی لی اور مالکان سے مہمانوں کی تفصیلات طلب کیں ۔ بھارتی فورسز کے آپریشن کیوجہ سے علاقے میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں سخت خلل پڑا اور خریداری کے لیے آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقبوضہ جموںوکشمیر کے دیگر کئی اضلاع میں بھی قابض بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں ، چھاپو ں اور لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button