مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری عوام کا مستقبل غیر یقینی ہے : پروفیسر بٹ

IMG_20220905_141528سرینگر05ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہاہے کہ کشمیری عوام 1947سے مشکلات کا شکار ہے اور تنازعہ کشمیر کی وجہ سے ان کا مستقبل غیر یقینی ہے ۔
پروفیسر بٹ نے آج سینئر حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر موجود حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر بٹ نے کہا کہ تنازعہ کشمیر سے یقینی طور پر پاکستان اور بھارت کے عوام کا مفاد وابستہ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار مذاکراتی عمل کے ذریعے اس تنازعے سے چھٹکارا حاصل کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے محاذرائے شماری کے بعد موجودہ تحریک آزادی خاص طور پر مسلم متحدہ محاذ اورکل جماعتی حریت کانفرنس میں مولانا عباس انصاری کی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا انصاری نے ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ پروفیسر بٹ نے خطے بالخصوص جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خطے میں موجود بڑی طاقتیں پاکستان اور بھارت کو مذاکراتی عمل شروع کرنے میں سہولت فراہم کریںگی تاکہ برصغیر پاک و ہند کے عوام کے لئے باالخصوص اورپوری انسانیت کی بہتری کے لئے بالعموم طویل عرصے سے زیر التوا ء تنازعہ کشمیر کوہمیشہ کے لیے حل کیا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button