بی جے پی کو تنازعہ کشمیر کی اہمیت کم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، محبوبہ مفتی
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کوتنازعہ کشمیر کی اہمیت کم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ترال میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکی جماعت پی ڈی پی تنازعہ کشمیر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، اگرچہ بی جے پی اس مسئلے کو دفن کرنا چاہتی ہے لیکن ہمیں اسے زندہ رکھنا ہے۔
انہوںنے کشمیریوں کو درپیش مسائل بے روز گاری ، منگائی وغیر ہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان مسائل پر مو¿ثر طریقے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
محبوبہ مفتی نے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہائی نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر انجینئر رشید کو پارلیمانی اجلاس کے دوران رہا کیا جاتا تو وہ پارلیمنٹ میں لوگوں کے مسائل اٹھا سکتے۔
انہوںنے کہا کہ بہت سے نوجوان زیر حراست ہیں ، ان کی رہائی پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔