خودکشیاںمقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: سپیشل پولیس افسر نے خود کشی کر لی
جموں 7 اگست(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج (اتوار )ایک سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) نے خو دکشی کر لی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایس پی او نے ضلع کے سیشنز کورٹ میں دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کی۔ وہ سیشنز کورٹ میں بطور گارڈتعینات تھا۔
اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑ ھ کر 550 ہوگئی۔