مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہا ہے: شبیر شاہ

shabir

 

سرینگر 05 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 فروری کو حریت پسند کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طور پر نظر بند شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں تنازعہ کشمیر کے پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ بھارت نے 1947 کے” آزادی بھارت کے قانون“ کی جس کے تحت کشمیری عوام کو یہ فیصلہ کرنا تھاکہ آیا وہ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا بھارت کا حصہ رہنا چاہتے ہیں، کھلی خلاف ورزی کی اورحق خودارادیت کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے جموں وکشمیر پرناجائز قبضہ کیا۔ جبکہ پاکستان نے تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ابھی تک سامراجی اور فسطائی ملک بھارت کے مذموم عزائم کے سامنے نہیں جھکا اور اب بھی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کررہا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیری عوام کے مخلص دوست، خیر خواہ اور وکیل اور امن کے سفیر کے طور پر حق خودارادیت کے لئے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا جس کے لیے ہم نے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں ۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button