مقبوضہ جموں و کشمیر

بے گناہوں کا قتل عام بی جے پی کی سے پھیلائی جارہی نفرت کا نتیجہ ہے ، فاروق عبداللہ

سرینگر02جنوری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بے گناہوں کا قتل عام بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی طرف سے پھیلائی جا رہی نفرت کا نتیجہ ہے اورقابض انتظامیہ کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔
فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لوگوں کو تقسیم کرکے کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بے گناہوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور قابض حکام کو اسکی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button