مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی تحقیقاتی ادارے کے متعدد علاقوں میں چھاپے
سرینگر13مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے آج متعددعلاقوں میں گھر وں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر، اسلام آباد، جموں اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔چھاپوں کے دوران اہم دستاویزات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ضبط کرلیاگیا۔آخری اطلاعات آنے تک گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔