بھارت

یہ عورت کا حق ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہے، پرینکا گاندھی

نئی دہلی10 فروری (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرنا عورت کا حق ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چاہے وہ بکنی ہو، ‘گھونگھٹ’ ہو، جینز کا جوڑا ہو یا حجاب یہ فیصلہ کرنا عورت کا حق ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس حق کی ضمانت بھارت کے آئین نے دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ خواتین کو ہراساں کرنا بند کریں۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ پہلی بار جنوری میں ضلع اڈوپی کے ایک سرکاری پی یو کالج میں شروع ہوا جہاں ہیڈ اسکارف پہن کر کلاسز میں شرکت کرنے والی چھ طالبات کو کیمپس چھوڑنے کے لیے کہا گیا۔ بعد ازاں ریاست کے دیگر کالجوں نے بھی لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button