بھارت

بھارت:سوشل میڈیا پرنوپور شرما کی حمایت کرنے پرمہاراشٹرا میں ایک شخص پر حملہ

ممبئی07اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں لوگوں کے ایک ہجوم نے سوشل میڈیا پر بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کی حمایت کرنے پر ایک شخص پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ حملے کے پیچھے محرکات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت پریتک عرف سنی راجیندر پوار کے طور پر کی گئی ہے اوراس کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر زخموں کی وجہ سے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU)میں داخل کرایا گیا ہے۔راجندر پوار پر جمعرات کی شام کو کرجت قصبے کے اکا بائی چوک میں ایک میڈیکل شاپ کے سامنے کم از کم 14لوگوں نے حملہ کیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیس کے شکایت کنندہ پوار اور امیت مانے ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے اور میڈیکل شاپ کے قریب ایک دوست کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ ان کے پاس آئے۔ایف آئی آرکے مطابق ان کے پاس تلوار، درانتی اور ہاکی سٹکس تھے۔ان میں سے ایک نے پوار پر چیختے ہوئے کہا کہ اس نے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی ہے اورکنہیا لال کے بعد انسٹاگرام پر اسٹیٹس بھی ڈالا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس پر حملہ کردیا۔کنہیا لال کو جون میں اودے پور میں مبینہ طور پر دو افراد نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے پر قتل کر دیا تھا۔پوار کے زخمی ہونے کے بعدامیت مانے نے اپنے دو دوستوں کو بلایا اور وہ پوار کو ایک سرکاری ہسپتال لے گئے۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ حملے کو پوار کی سوشل میڈیا پوسٹس سے جوڑنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوار کا مجرمانہ پس منظر ہے اوراس کے خلاف دو مقدمات زیر التوا ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button