بھارت

گجرات فسادات کے 20برس، برطانوی پارلیمنٹ میں بحث

لندن11 فروری (کے ایم ایس)برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھارتی ریاست گجرات کے مسلم کش فسادات میں مارے گئے برطانونی شہریوں کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
گجرات کے مسلم مخالف فسادات کے بیس برس مکمل ہونے پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کی گئی اور ان فسادات میں ہلاک ہونے والے تین برطانوی شہریوں کی جسمانی باقیات کو برطانیہ میں انکے لواحقین کے حوالے کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ برطانوی ایوان زیریں دارلعوام میں بحث کا مطالبہ لیبر پارٹی کی رکن کم لیڈبیٹر نے کیا تھا ۔ انہوںنے اس موقع پر فسادات میں ہلاک ہونے والے برطانوی شہریوں کی باقیادت کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کو اس امر کی تفتیش کرنا چاہیے کہ آخر ان ہلاکتوں کے اسباب کیا تھے۔ غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق فسادات کے دوران ہندو جنونیوںنے تقریباً دو ہزار مسلمانوں کو قتل کیا تھا۔ موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اُ س وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے جنہوں بلوائیوں کو مسلم کے قتل ، انکے گھر اور دیگر املاک کو نذر آتش کرنے کی کھلی چھٹی دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button