بھارت

بھارت :مالیگائوں کے سابق میئر عبدالمالک کو مسلح افراد نے گولی مار کر زخمی کردیا

Ex-Malegaon-Mayor-Asaduddin-Owaisi-Party-Leader-Shot-Thrice-In-Nashik-indiaممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے مالیگائوں کے سابق میئر عبدالمالک کو گولی مارکر زخمی کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سابق میئر کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔مالیگائوں شہر کے ایک پولیس افسر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عبدالمالک پرانے آگرہ روڈ پر ایک دکان کے باہر بیٹھے تھے۔دو نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور عبدالمالک پر تین گولیاں چلائیں جو ان کے سینے اور ٹانگ میںلگیں۔ پولیس نے بتایا کہ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔پولیس افسر نے بتایاکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اورتحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button