مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں افضل گورو کے یوم شہادت کے موقع پر کل ہڑتال کی جائیگی

کشمیریوں کی جبری بے دخلی اور املاک منہدم کرنے کی مہم بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہے

سرینگر08 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شہید کشمیری رہنماء محمد افضل گوروکے یوم شہادت پر کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے جبکہ دیگر تمام حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔
بھارت نے پارلیمنٹ پر حملے کے جھوٹے مقدمے میں محمد افضل گورو کو 9فروری 2013کو نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میںپھانسی دے دی تھی ۔ ہفتہ کے روز ممتاز کشمیری رہنماء محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر بھی مقبوضہ علاقے میںہڑتال کی جائیگی ۔ بھارت نے انہیں جدوجہد آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے پر اسی جیل میں 11فروری 1984ء کوتختہ دار پر چڑھادیاتھا ۔ محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ دونوں کی میتوں کو جیل کے احاطے میں دفن کردیاگیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنمائوں کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی ہے ۔
ادھر محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی تصاویر والے پوسٹر جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں سے جمعرات اور ہفتہ کے روز مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
لوگوں نے سرینگر کے علاقے پرتاک پارک میں مقبوضہ علاقے میں جاری بے دخلی کی مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لال چوک کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں آگے نہیں جانے دیا۔ محبوبہ مفتی کی قیادت میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں نے بھی مقبوضہ علاقے میں جاری بے دخلی کی جاری مہم کے خلاف  نئی دلی میں بھارتی پارلیمنٹ کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم پولیس نے محبوبہ مفتی کو پارلیمنٹ کی طرف جانے سے روک دیا۔
ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں ایک بیان میں مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری    بے دخلی کی جبری مہم کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیری ہندوئوں کی آبادکاری کیلئے 2 لاکھ 3ہزار264ایکڑسے زائداراضی پر قبضے کی کوششوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے۔
دریں اثناء بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ جموں کے ضلع راجوری میں 9سوسے زائد بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس گارڈز کے دہشت گرد گروپ کو مسلح تربیت دینے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ اعتراف بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیا نند رائے نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں کیا۔
Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button