مقبوضہ جموں و کشمیر

حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ غیر مناسب اور بلاجواز ہے،کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

download (4)سرینگر17فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ کو غیرمناسب اور غیر معقول قراردیتے ہوئے مکمل طورپر مسترد کردیا ہے جس کی تیار میں ذہن کاکوئی استعمال نہیں کیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ رپورٹ کو آبادی اور جغرافیائی محل وقوع کو مدنظر رکھے بغیر کسی ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندی کمیشن کے چیئرمین جسٹس رنجنا ڈیسائی کو اس رپورٹ کا ازخود نوٹس لینا چاہیے اور مقبوضہ علاقے میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی ایک منصفانہ اور معقول نشاندھی کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ دوبارہ مشاورت کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button