مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : ذہنی طورپر معذور شخص نے 3 شہریوں کو قتل کردیا
سرینگر 23دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ذہنی طور پرمعذور ایک شخص نے لاٹھیاں برسا کر ایک خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے عشمقام میں اس وقت پیش آیا جب ایک ذہنی طور پر معذور شخص نے مبینہ طور پر لوگوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیاجس سے حفیظہ بیگم سمیت 6افراد زخمی ہوگئے تاہم خاتون اور دواورافرادراستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگرزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔