مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی صحافی نے کرناٹک کے کالجوں کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا

نئی دہلی17 فروری (کے ایم ایس)بھارتی صحافی اور ٹائمز نیٹ ورک کے چیف رپوٹرDeepak Bopanna نے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے دوغلے پن کو بے نقاب کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دیپک بوپنا نے اپنے ایک ٹویٹ میں ریاست میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم طالبات کی تصویر شیئر کی ہے جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بھارت میں ہندوتوا ذہنیت کے ہاتھوں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ ضلع کوڈاگو میں فیلڈ مارشل کے ایم کریپا کالج کے باہر ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ پرنسل اب ہائیکورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے ہمیں حجاب کے ساتھ کالج آنے سے منع کر رہے ہیں جبکہ یہی پرنسپل پہلے ہماری اس وقت کلا س لیتے تھے جب ہم حجاب میںہوتی تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button